وزیراعظم عمران خان نے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کی تجاویز اورامورایجنڈے میں شامل9نکاتی ترمیمی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔

ضرور پڑھیں: صدرمملکت کی معصومیت، پروٹوکول لینے کی وضاحت کے بجائے شہریوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر پھٹ پڑے

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت کے 9 نکاتی ترمیمی ایجنڈے میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کو1200کیوسک اضافی پانی دینے کامعاملہ،بلوچستان میں توانائی کے منصوبوں اورصوبائی ضروریات ومسائل ،پٹ فیڈر، کیرتھر کینال کو متبادل ذرائع سے پانی فراہمی کامعاملہ،وفاق اورصوبوں میں اتھارٹیزکےریگولیٹری امورکو جامع بنانے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ایجنڈے میں ای اوبی آئی،ورکرزویلفیئربورڈکے معاملات18ویں آئینی ترمیم کے بعدحل کرنے پرمشاورت ہوگی،18ویں ترمیم کے بعد ہائر ا یجوکیشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا،وفاق،صوبائی فوڈاتھارٹیزکے درمیان معیاری پیمانے میں ہم آہنگی کے ایشوپرمشاورت ہوگی،ملک بھرمیں قومی صفائی مہم کے آغازکیلئے وزارت صوبائی رابطہ امورمنظوری کیلئے تجاویزپیش کریگی،افغان، بنگالی مہاجرین کوشہریت دینے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھائے جانے کاامکان ہے ،نئے ذخائرکی دریافت،موجودہ وسائل سے متعلق پٹرولیم پالیسی2012میں ترمیم کامعاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

21

اپنا تبصرہ بھیجیں