وزیراعظم آج لاہور میں کیسا دن گزاریں گے؟

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے جہاں وہ نئے بلدیاتی نظام پر حکام سے بریفنگ لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر بلدیات علیم خان ملاقات کریں گے ذرائع کے مطابق سینیئر وزیر علیم خان وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور مجوزہ نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے۔

ضرور پڑھیں: چودھری سرور نے گورنر ہاؤس کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ عوام کے دل جیت لئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ وہ بیورو کریشی کے مختلف اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ بعد ازاں 4 وزراء وزیراعظم کو اپنے محکموں کی ترجیحات سے بھی آگاہ کریں گے اس دوران وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر جنگلات سبطین خان اور وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اہم منصوبوں کی منظوری بھی لیں گے۔ قومی کمیشن برائے پولیس اصطلاحات کے سربراہ ناصر خان درانی بھی وزیراعظم سے آج ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی سیاسی ٹیم کے ساتھ ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

10

اپنا تبصرہ بھیجیں