دنیا کے امیر ترین شخص نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا، آپ بھی جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) ایمازون کے بانی جیف بیزوز جدید دنیا کے پہلے شخص ہیں جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت نے رواں سال جولائی میں 150 ڈالرز کو چھوا۔ ایمازون کے ساتھ وہ معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور ایک ایرو اسپیس کمپنی بلیو Origin کے بھی مالک ہیں۔ زندگی میں ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟ یہ بات انہوں نے خود مختلف انٹرویوز کے دوران بتائی اور اہم بات یہ ہے کہ ان دو عادتوں کو اپنانا کوئی مشکل نہیں بلکہ کوئی بھی انہیں اپنا کر زندگی میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آپ کی سالگرہ کا مہینہ آپ کے بارے میں کیا بتاتا ہے ؟

ایک وقت میں ایک چیز پر توجہ
درحقیقت یہ ایمازون کے بانی کی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے کیونکہ وہ ایک وقت پر صرف ایک ہی چیز پر توجہ دیتے ہیں اور بچپن سے ہی ان میں یہ صلاحیت موجود ہے۔ وہ خود کہتے ہیں ‘میری کامیابی کا راز ملٹی ٹاسکنگ سے گریز کرنا اور اس وقت تک کسی کام پر توجہ دینا ہے جب تک وہ مکمل نہ ہوجائے’۔
درحقیقت جدید سائنس کا بھی ماننا ہے کہ ملٹی ٹاسکنگ انسانی صلاحیتوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے اور صرف 2 فیصد افراد ہی ایسا کرسکتے ہیں، ورنہ اکثر افراد بیک وقت کئی کام کرنے کی کوشش میں کسی ایک کو بھی پورا نہیں کرپاتے۔

آسانی پر مشکل کا انتخاب
جیف بیزوز کے مطابق ہر ایک کے پاس زندگی میں 2 راستے ہوتے ہیں، ایک آسانی اور سکون جبکہ دوسرا مشکل اور ایڈونچر، اور انہوں نے آسانی کی بجائے مشکل کا انتخاب کیا۔ ان کے مطابق انہوں نے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے خود کو 80 سال کی عمر کا رکھ کر سوچا اور اس ذہنی مشق کی بدولت وہ ایسے فیصلے کرنے میں کامیاب ہوئے جن پر انہیں اب کوئی پچھتاوا نہیں یا مستقبل میں کم از کم پچھتاوے کا سامنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: فرانس میں ’حلال ٹیکس‘ کس چیز پر لگ رہا ہے ؟

خیال رہے کہ جیف بیزوز نے عملی زندگی کا آغاز ایک معمولی ملازمت سے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ٹیکساس جاکر اپنے والد سے ایک گاڑی ادھار لی جس کے بعد سیٹل جاکر آمیزون ڈاٹ کام کی بنیاد ایک گیراج میں رکھی۔

16

اپنا تبصرہ بھیجیں