پانچ ہزار کا نوٹ بند ہورہا ہے یا نہیں؟ حکومت نے واضح اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ 5 ہزار کا نوٹ بند ہونے لگا ہے جس کے باعث لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے، لوگ خرید و فروخت اور رقم کے لین دین کے معاملات میں بھی 5ہزار کا نوٹ لینے سے انکار کر رہے ہیں تاہم اب اس افواہ پر سٹیٹ بینک میدان میں آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کا نوٹ بند نہیں ہو رہا، 5 ہزار کے نوٹوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر 5 ہزار کے کرنسی نوٹوں کی بندش کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ان خبروں کو تیزی سے پھیلا رہی ہے کہ ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حکومت نے 5 ہزار کے کرنسی نوٹوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان خبروں کے حوالے سے کسی قسم کی حکومتی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آرہی تھی، جس کی وجہ سے کاروباری طبقے کے افراد پریشانی کا شکار تھے۔

ضرورپڑھیں: موجیں ہی موجیں: حکومت نے اچانک چھٹی کا اعلان کردیا… مگر کب؟ سرکاری ملازمین خوشی سے جھوم اٹھے

تاہم اب سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس خبر کو بے بنیاد قرار دے کر اس کی تردید کر دی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند نہیں ہو رہا، نوٹوں کی بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور ایسی کوئی بھی سفارش زیر غور نہیں ہے۔

13

اپنا تبصرہ بھیجیں