شرمیلا فاروقی نے پاوری گرل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

" >

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی نوجوان سوشل میڈیا اسٹار کی بنائی گئی مختصر ویڈیو کی نقالی کا فیشن تو عام ہو گیا، ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اب پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں نے بھی پارٹی گرل کے انداز سے متاثر ہوکر

اپنی ویڈیو بنائی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک وائرل ویڈیو میں شرمیلا فاروقی ،ناصر حسین شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں شرمیلا فاروقی کہتی ہیں ’یہ ہم ہیں ، یہ ناصر بھائی ہیں اور یہ ہماری اسکول کی تیاری ہورہی ہے۔‘خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔‘

(Visited 1 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں