سارو گنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی! کہاں منتقل کر دیا گیا؟مداح تشویش میں

" >

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سربراہ سارو گنگولی کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے سبب ایک مرتبہ پھر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے سربراہ کو بدھ کی دوپہر سینے

میں تکلیف کی شکایت پر کولکتہ کے اپولو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت اور طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، گنگولی کے ہسپتال میں ٹیسٹ جاری ہیں اور امراض قلب کے ڈاکٹر ان کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں