بریکنگ نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے 2 اسلامی ممالک کے دورے کا اعلان کردیا گیا

" >

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو متحدہ عرب امارات اور بحرین کا علانیہ دورہ کر سکتے ہیں ۔اسرائیلی ویب پورٹل کے مطابق نیتن یاہو اگلے مہینے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا پہلا دورہ کرنے والے ہیں۔ ویب پورٹل کے مطابق یو اے ای اور بحرین کے متوقع

دورہ نیتن یاہو کی تاریخوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ فروری کی 9 اور 11 کے دوران ہو سکتی ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ تین دنوں پر محیط ہو گا جس میں وہ ابوظبی کے ولی وعھد اور بحرین کے بادشاہ سے ملاقاتیں کریں گے۔وللا کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو ایسے میں مجوزہ دورہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں