انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔پاکستانی وزارت داخلہ سے انتہائی افسوسناک خبر ، اہم ترین شخصیت کی لاش واش روم سے برآمد

" >

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی وزارت داخلہ سے انتہائی افسوسناک خبر ، اہم ترین شخصیت کی لاش واش روم سے برآمد ۔۔۔وزارت داخلہ کے پرائیویٹ سیکرٹری کی لاش آفس واش روم سے برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے پرائیویٹ سیکرٹری ظفراقبال کی لاش آفس واش روم سے

برآمد ہوئی۔ اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پرائیویٹ سیکرٹری وزارت داخلہ ظفر اقبال گذشتہ روز واش روم گئے لیکن واپس نہیں آئے، ظفر اقبال کی باتھ روم میں ہی موت واقع ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ظفر اقبال کے گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے موبائل لوکیٹرز کے ذریعے لاش کا سُراغ لگایا۔ ترجمان وزیر داخلہ نے پرائیویٹ سیکرٹری کی طبی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ظفر اقبال گجرات کے رہنے والے تھے ، ان کی لاش کو گجرات منتقل کیا جا رہا ہے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں