حکومت نے اپنا چیئرمین سینٹ لانے کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا،صادق سنجرانی کیلئے بھی بڑا سرپرائز

" >

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے انتخابات کے بعد سینیٹ کے چیئرمین کے منصب کیلئے اپنے امیدواروں پر صلاح مشورہ شروع کر دیا ہے۔روزنامہ نوائے وقت میں جاوید صدیق کی شائع خبر کے مطابق سینیٹر وسیم شہزاد جو اس وقت سینیٹ کے قائد ایوان ہیں

اور سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق حکمران جماعت موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی اپنا امیدوار بنا سکتی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سینیٹ کے انتخابات فروری کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرانے پرغور کر رہی ہے۔ اس وقت تک سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کے بارے میں دائر کئے گئے ریفرنس کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔دوسری جانب سینئر صحافی اور تجزیہ کارکامران خان نے کہا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں ن لیگ نے بھی استعفیٰ حکمت عملی کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ابھی ابھی چوٹی کے ن لیگ رہنما خرم دستگیر نے میرے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی کثیر اکثریت بھی سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لینا چاہتی ہے اور پارلیمنٹ نشستیں خالی کرنے کی مخالف ہے۔یا درہے کہ سینٹ الیکشن اگلے سال 2021میں ہونے جارہے ہیں جس کیلئے سیاسی ماحول ابھی سے گرم ہے ۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں