وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم “کپتان” میں جمائما کا کردار کون سی اداکارہ کر رہی ہیں ؟ تصاویر سامنے آگئیں

" >

لندن (ویب ڈیسک)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ’کپتان‘ میں اُن کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی تصویر منظرِ عام پر آگئیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ’کپتان‘ میں اُن کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کردارسعیدہ امتیاز نے پہلی جھلک

جاری کردی ہے۔یاد رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔ سعیدہ امتیاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شُوٹنگ کے دوران کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔سعیدہ امتیاز کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی، اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔دوسری جانب سعیدہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں انہیں جمائما کے ہی حلیے میں دیکھا جاسکتا ہے وہ بالکل جمائما سے مشابہت رکھ رہی ہیں۔بالوں کے اسٹائل سے کپڑوں جوتوں سمیت کاندھوں پر بڑی سی ایک لال شال ڈالے سعیدہ کی تصویر دیکھ کر مداح عمران خان پر مبنی فلم کا بےصبری سے انتظار کرنے لگے۔فلم کا مرکزی کردار اداکار و ماڈل عبدالمنان اور ماڈل سعیدہ امتیاز، نویداکبر،عثمان عالم نے ادا کئے ہیں۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں