سدا بہار پاکستانی فلم ہیر رانجھا میں ہیر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ فردوس بیگم کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات

" >

لاہور (ویب ڈیسک)لولی وڈ کی سینئراداکارہ فردوس بیگم کوبرین ہیمرج ہوگیا،فیملی ذرائع نےفردوس بیگم کوبرین ہیمرج ہونےکی تصدیق کی ہے۔ فیملی ذرائع نے بتایا ہےکہ اداکارہ فردوس بیگم لاہورکےنجی اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔ فردوس بیگم کےاہلِ خانہ نےان کےمداحوں سےدعائےصحت کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ فردوس بیگم4اگست 1947ء میں لاہورمیں پیدا ہوئیں،

ان کی عمر 71 سال ہے۔ فردوس بیگم کا اصل نام پروین ہےجبکہ انہوں نےفلمی نام فردوس سےشہرت پائی۔ اداکارہ فردوس بیگم نےماضی کی مقبول فلم ‘ہیررانجھا‘ میں ہیرکا کردارنبھایا تھا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں