مینار پاکستان جلسے کے لیے مریم نواز کا خصوصی کنٹینر لاہور کی کس شخصیت نے اپنی جیب سے بنوایا ؟ نام آپ کو حیران کر دے گا

" >

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کیلئے کھوکھر برادران کی جانب سے تمام سہولتوں سے آراستہ خصوصی کنٹینر بھی تیار کرایا گیا، کنٹینر کی لانگ مارچ کی کال کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیاری کی گئی جس میں بیڈ، صوفہ اور باتھ روم سمیت کچن کی سہولیات کا انتظام کیا گیا،

کنٹینر میں 5 روز کیلئے کھانے پینے کی مختلف اشیاء کا ذخیرہ بھی کیا گیا، سیف الملوک کھوکھر نے بتایا کہ کنٹینر کو تحریک کے آئندہ کے مراحل کو پیش نظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا جس میں ایک گھر کی طرح تمام سہولیات موجود ہیں اور اس میں حفاظت کے لئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کنٹینر سینیٹر عباس خان آفریدی نے مہیا کیا ہے جس کی یہاں پر مکمل تیاری کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ڈرائی فروٹس، کولڈ ڈرنکس، مختلف مشروبات، فروٹس اور دیگر اشیاء شامل ہیں جو پانچ روز کے لئے کافی ہیں۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں