انا للہ وانا الیہ راجعون! پوری دُنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کرکٹر انتقال کر گئے، پی سی بی کا اظہارِ افسوس

" >

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محمود امریکی ریاست نیوجرسی میں انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 81 برس تھی۔ 17 مارچ 1939ء کو بھارت کے شہر لکھنؤ میں پیدا ہونے والے آل رائونڈر شاہد محمود نے اپنا واحد ٹیسٹ

جولائی 1962ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں ناٹنگھم کے مقام پر کھیلا تھا۔شاہد محمود نے 70-1969ء کے ڈومیسٹک سیزن کے ایک میچ میں کراچی وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے خیرپور کی ٹیم کے خلاف 58 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔ انہوں نے 57-1956ء سے 70-1969ء کے دوران اپنے 14 سالہ طویل کیریئر میں 66 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 21.64 کی اوسط سے 89 وکٹیں لیں جب کہ 5 سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کی مدد اور31.80 کی اوسط سے 3117 رنز بنائے ، انہوں نے پروفیشنل کرکٹ میں کراچی ، پاکستان یونیورسٹیز اور پبلک ورکس ڈپارٹمنٹس کی نمائندگی کی۔پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے شاہد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد محمود کے انتقال کی خبر سے پی سی بی غمزدہ ہے، وہ ایک تجربہ کار فرسٹ کلاس کرکٹر تھے جنہوں نے اپنی محنت سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی شناخت بنائی، ہم ان کے دوستوں اور اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

(Visited 174 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں