MGموٹرز کا 55لاکھ کی ایس یو وی ایم جی-ایچ ایس کے10ہزار آرڈرز بُک کرانے کا دعویٰ

" >

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایم جی موٹرز نے 55لاکھ کی ایس یو وی ایم جی- ایچ ایس کے 10ہزار آرڈرز بک کرانے کا دعویٰ کر دیا۔ پاکستان کے جے ڈبلیو ایس ای زی اور چینی ایس اے آئی سی کے درمیان مشترکہ منصوبے کے ایک اہم اسٹیک ہولڈرز اور برطانوی ایم جی موٹرز کے مالک جاوید آفریدی نے کہا “برطانوی کار کے لئے ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے”۔

جاوید آفریدی پاکستان سپرلیگ کی سب سے کامیاب ترین ٹیم پشاور زلمی کے مالک ہیں جبکہ ایک اعلیٰ ٹیکنالوجی والی اسپورٹی ایس یو وی فراہم کررہے ہیں جو پاکستان آٹو مارکیٹ کو بدل دے گی۔ آفریدی نے کہا کہ ایم جی ایچ ایس ایس یو وی کے لئے محدود اسٹاک پہلے ہی دستیاب ہےتاہم دسمبر میں اس کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ کمپنی جون 2021 تک مقامی پیداوار کا آغاز کرے گی۔ پہلے مرحلے میں تین ایس یو وی، ایم جی-ایچ ایس، ایم جی- زیڈ ایس 1.5 اور ایم جی زیڈ ای وی لانچ کریں گے۔ کمپنی سال2021 تک دیگر ماڈل بھی پیش کرے گی، جن میں سیڈان اور ہیچ بیکس شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈبلیو فورلینڈ کے بینر تلے ٹرک جیسی تجارتی گاڑیاں لانچ کرنے کے بعد کمپنی کو اچھا تجربہ ملا ہے۔ آٹو صنعت سے وابستہ تجزیہ کار شکیب خان نے بتایا کہ 1.5 ٹربو چارجڈ انجن کے انجن سائز 2400 سی سی والی کار کے برابر ہے۔ ریسرچ تجزیہ کار احمد لاکھانی کے مطابق اگرچہ جاپانی کاروں نے مارکیٹ پر حاوی ہیں لیکن اگر کمپنی ایک یورپی ایس یو وی کے لئے 10ہزار آرڈر خریدتی ہے تو اس میں تعجب کی بات نہیں ہے جس کی لاگت 55 لاکھ روپے ہے”۔ لوگ کوریائی برانڈز جیسے اسپورٹیج اور ٹکسن کے 1000 یونٹ خرید رہے ہیں۔ یہ بکل تعجب کی بات نہیں ہوگی کہ وہ اسی قیمت پر برطانوی ایس یو وی بھی خرید رہے ہوں۔ توقع کی جارہی ہےکہ ایس یو وی سے کے آئی اے اسپورٹیج اور ہنڈئی ٹکسن کو مقابلہ دیا جائے گا۔ ایم جی موٹرز ان کار کمپنیوں میں شامل ہیں جو حکومت آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-21 کے اعلان کے بعد پاکستان آئی ہیں۔

(Visited 64 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں