کرکٹ کا بڑا میلہ سجنےکو تیار، شاہدآفریدی سمیت کئی قومی کرکٹرزایکشن میں نظر آئیں گے. . ویڈیو دیکھئے رفتارنیوزپر

بارباڈوس: کیریبئن پریمئر لیگ کا چھٹا ایڈیشن آج سے شروع ہورہا ہے۔ چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں میں چھکے چوکوں کی برسات ہو گی.

بال ٹیمپرنگ سزا یافتہ سٹیو سمتھ بھی اِن ایکشن ہونگے جبکہ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور شاداب خان سمیت 10 قومی سٹارز بھی اس لیگ میں جگمگائیں گے۔

ضرورپڑھیں: پاکستان کی بہو کا نیا بیان سامنے آ گیا

تفصیلات کے مطابق جزیروں کی سر زمین پر کرکٹ کی رونق، چھٹی کیریبئن پریمئر لیگ کا دھواں دار آغاز آج ہوگا. افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپئن ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز کا سینٹ لوشیا سٹارز کے ساتھ ہوگا، ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز کی قیادت ڈیوائن براوو کررہے ہیں جبکہ سینٹ لوشیا سٹارز کی قیادت کیرن پولارڈ کررہے ہیں. تمام میچوں میں چھکے چوکوں کی برسات اور اس کے ساتھ ساتھ گرتی وکٹوں کی بات ہوگی۔

ضرورپڑھیں: کرکٹ کے کھیل کو کس سے ہے خطرہ ؟

بارباڈوس ٹرائی ڈینٹس میں محمد عرفان، وہاب ریاض، گیانا ایمزون وارئیر میں سہیل تنویر، شعیب ملک، سینٹ لوشیا سٹارز میں رومان ریئس، محمد سمیع اور حسین طلعت، جمیکا تلاواز میں شاہد آفریدی، عماد وسیم، دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شاداب خان کا نام شامل ہے۔ سی پی ایل کا میلہ 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔
مکمل ٹیمز اور اسکواڈ کے بارے میں جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں.

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=TuEamlgCHdU[/embedyt]

44

اپنا تبصرہ بھیجیں