وسیم اکرم کے حوالے سے تشویشناک خبر! مداح دعائیں کرنے لگے

" >

اسلام آباد(نیوز دیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے لیجنڈ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نجی لیگ میں شرکت کے بعد اومان سے واپس آ ئے تھے ، سابق کھلاڑی کو گلے میں تکلیف محسوس ہو رہی تھی اور طبیعت ناساز تھی جس

پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آ گیاہے۔وسیم اکرم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کوآئیسولیٹ کر لیاہے۔ ڈاکٹرزکے مطابق وسیم اکرم کی حالت ٹھیک ہے اور وہ قرنطینہ میں ہیں ۔یاد رہے کہ وسیم اکرم کراچی کنگز کے صدر بھی ہیں اور 27 تاریخ سے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کا آغاز ہونے جارہاہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار ہو گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور انکی اہلیہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ خیال رہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی ) نے کورونا کی علامات کا شکار افراد کے لیے گھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت کے شعبے پر دباؤ کم کرنے کے لیے یہ گائیڈ لائنز مؤثر ثابت ہوں گی لہٰذا ایسے افراد جن کا درجہ حرارت 37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ یا زائد ہو ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہو اور وہ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوں۔ماہری کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کا جو رویہ ہے اسکو دیکھتے ہوئے یہی لگ رہا ہے کہ ملک میں کورونا بے قابو ہوسکتا ہے کیونکہ لوگ احتیاط سے کام نہیں کر رہے اور اگر لوگوں کا یہی رویہ رہا تو ملک ایک مرتبہ پھر سے لاک ڈاون کی جانب جا سکتا ہے اور اس دفعہ و ملکی معیشت کے حالات ہے پاکستان کسی بھی لاظ سے لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوپائے گا۔

53

اپنا تبصرہ بھیجیں