اداکارہ کی کزن نے ایسا انکشاف کر دیا کہ مداح بھی حیران رہ گئے

" >

’’پریانکا چوپڑا کو شروع سے ہی خواہش تھی کہ ۔۔۔۔‘‘ اداکارہ کی کزن نے ایسا انکشاف کر دیا کہ مداح بھی حیران رہ گئے۔۔۔ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ میرا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا کو شروع سے ہی زیادہ بچوں کی خواہش ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ

میرا چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں تصدیق کی کہ اداکارہ بیٹی کی ماں بن گئی ہیں, ساتھ ہی میرا نے بتایا کہ پریانکا ہمیشہ سے ہی زیادہ بچوں کی خواہشمند ہیں۔انہوں نے بھارتی میڈیا کو پریانکا کی زیادہ بچوں کی خواہش سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں پریانکا کی زندگی کے اس نئے سفر پر ان کے لیے بے حد خوش ہوں، وہ اپنی بچی کے لیے ایک سپر ماں بننے جا رہی ہیں۔میرا چوپڑا کا کہنا تھا کہ پریانکانے اپنی زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ماں بننا پریانکا کی طاقت میں ایک طرح کا اضافہ ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر گلوکار نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئرکی تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹا ہوا ہے یا بیٹی لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جوڑی کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے تاہم پیدائش وقت سے کئی ہفتے پہلے ہوئی ہے اور نومولود آخری اطلاعات تک ہسپتال میں ہی ہے ۔ڈیلی میل کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے نے بتایاکہ جنوبی کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں بچی کی پیدائش وقت سے 12ہفتے پہلے ہوئی ہے، صحت مند ہو نے تک نومولود ہسپتال میں ہی رہے گیڈیلی میل کو ذرائع نے بتایاکہ جوڑی ایک عرصے سے بچے کی خواہشمند تھی لیکن مصروف شیڈول کی وجہ سے کوئی فیصلہ نہ لے پائی اور بالآخر سروگیسی کا سہارا لیا، وہ جنوبی کیلیفورنیا کی ایک خاتون کے ساتھ رابطے میں تھے جو ان کے خیال میں مناسب تھی۔

32

اپنا تبصرہ بھیجیں