اسد عمر اور فرخ حبیب کی حسن نثار سے ملاقات کے لیے ’ ہانسی ہاؤس‘ آمد ! سینئر صحافی حامد میرنے ملاقات پر ایسا رد عمل دے دیا کہ پاکستانی حیران رہ گئے

" >

لاہور(نیوز ڈیسک ) گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر اور فرخ حبیب سینئر صحافی حسن نثار کے گھر ہانسی ہاؤس آئے جہاں پر ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی۔ جیسے ہی اسد عمر اور فرخ حبیب کی حسن نثار کے گھر آمد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں

تو سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے، انہوں نے ایک تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ” صدارتی نظام” سینئر صحافی کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جھلا رد عمل سامنے آرہا ہے، کچھ صارفین کی جانب سے ملک میں صدارتی نفاذ کے رائج کرنےکے عمل کی حق میں آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں جبکہ کچھ کی جانب سے اس عمل کی مخالفت کی جارہی ہے۔

حامد میر کے اسی ٹویٹ پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن طاہر مغل کی جانب سے بھی اسی طرح کا ٹویٹ سامنے آیا ہے، طاہر مغل نے بھی حسن نثار، اسد عمر اور فرخ حبیب کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ صدارتی نظام زیری تعمیر ہے‘‘۔


یاد رہے کہ اسد عمر اور فرخ حبیب جمعہ کے روز ہانسی ہاوس آئے تھے اور جہاں انہوں نے حسن نثار،کالمنگار آصف عفان اور سینئر سیاستدان رانا جاوید عمر کی موجودگی میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر مشاورت کی۔ ملاقات کی تصاویر آپ بھی دیکھیں :

69

اپنا تبصرہ بھیجیں