سری لنکن اداکارہ پاکستان کی کِن اداکاراؤں سے متاثر ہے؟ خود ہی بتا دیا

" >

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیہ کالی داسا اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی سے متاثر ہوگئیں۔یہالی نے ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان میں اداکاری اور یہاں کے اداکاروں کے ساتھ کام کے تجربہ کے حوالے سے گفتگو کی۔ 18 سالہ

سری لنکن اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے جب پہلی بار رمشا کو دیکھا تو ان سے کہا کہ آپ انوشکا جیسی لگتی ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہاں مجھے سب یہ ہی کہتے ہیں۔سری لنکن اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے رمشا کی جلد بے حد پسند ہے، جب میں نے ان سے ان کی جلد کی خوبصورتی سے متعلق پوچھا تو انہوں نے مشورہ دیا کہ پانی زیادہ پیا کرو۔ اس کے علاوہ یہالی کا سجل علی سے متعلق کہنا تھا کہ وہ میری پسندیدہ ہیں، سری لنکا میں ان کی ایک فلم دیکھی تھی تب سے ہی میں انہیں پسند کرتی ہوں، وہ ایک بہترین شخصیت کی مالک ہیں اور بہت ٹیلنٹڈ بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یمنی کی اداکاری بے حد پسند ہے جبکہ اداکارہ کبری خان کو انتہائی عاجز پسند انسان قرار دیا اور کہا کہ مجھے اس کا چہرہ بہت پسند ہے۔سری لنکن اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اداکار شہریار منور بہت ہینڈسم ہیں، انہوں نے بتایا کہ مجھے اردو زیادہ سمجھ نہیں آتی، میں کوشش کرتی ہوں کہ سمجھ سکوں اگلا بندہ کیا کہنے کی کوشش کررہا ہے۔

39

اپنا تبصرہ بھیجیں