گارڈ کی وجہ سے سارہ علی خان کو کیا کرنا پڑ گیا؟

" >

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ سٹار سارہ علی خان کو اپنے گارڈ کی وجہ سے سب کے سامنے معافی مانگنا پڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سارہ علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی سب کے سامنے معافی مانگ رہی ہیں۔دراصل گزشتہ روز

سارا علی خان اپنے آنے والی فلم اترنگی رے کا پہلا گانا چکاچک کے لانچ پر پہنچیں۔ اس گانے میں سارا علی خان نے زبردست انداز میں ساڑی پہن کر ڈانس کیا۔جو ں ہی پروگرام ختم ہوا اور سارہ علی خان اپنی گاڑی کے قریب پہنچی تووہ آس پاس کھڑے میڈیا والوں سے پوچھ رہی تھی، کدھر ہے ، کدھر ہے ، جس کو گرایا۔ سبھی لوگ انہیں بتانے لگے کہ وہ چلا گیا ہے ۔ تب ساراعلی خان کہتی ہیں جس کو گرایا وہ چلا گیا۔اس کے بعد سارا علی خان اپنے سیکورٹی گارڈ کو سمجھاتی نظر آئیں ۔ آپ پلیز کسی کو دھکا مت دو ، پلیز ایسا مت کرو ، اس کے بعد سارا نے سبھی سے گارڈ کی طرف سے معافی مانگی۔ سارا کی اس بات کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔ سارا کے سب کے سامنے اس طرح معافی مانگنے کی بات ان کے فینس کو کافی پسند آئی ہے اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کے اس انداز کی تعریف بھی ہورہی ہے۔

19

اپنا تبصرہ بھیجیں