امریکی کانگریس کا انکشاف

" >

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ تالبان نے افغانستان کے معاشی اور انسانی بحران سے متعلق حقائق غلط بتائے۔امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ تالبان نے کانگریس کو لکھے گئے خط میں غلط حقائق بتائے، افغانستان بدقسمتی سے اگست کے وسط سے پہلے ہی خوفناک انسانی

بحران کا شکار تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لڑائی ، برسوں کی خشک سالی اور وبائی امراض نے افغانستان کی صورت حال کو مزید بدتربنا دیا ہے۔تھامس ویسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تالبان جامع حکومت، شرپسندی سے نمٹنے، خواتین اور اقلیتوں کے احترام جیسے اقدامات سے عالمی حمایت حاصل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان کو رواں سال 474 ملین ڈالر بطور انسانی امداد فراہم کیے اور امریکا افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھے گا۔امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ تالبان کے ساتھ سفارت کاری جاری رکھیں گے۔

24

اپنا تبصرہ بھیجیں