قائد اعظم کیلئے تعریفی کلمات،بی جے پی نے اکھلیش یادو اور بھارتی کسانوں کو بانی پاکستان کا پیروکار قرار دیدیا

" >

نوئیڈا (آن لائن )بھارت کی ریاست اترپردیش میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیرِاعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ مسلمان دشمنی اور ہندو انتہا پسندی میں مشہور ہیں۔ یوگی ادتیہ ناتھ پاکستان کے خلاف بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور اکثر ہندو انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی

کام کیا انہوں نے نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے اپنے حریف سیاست دان سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو اور بھارتی کسانوں پر حملے کرتے ہوئے انہیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پیروکار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے اس گنے کی مٹھاس والی ریاست میں ہنگامے کراکر تلخی گھولنے کی کوشش کی ہے۔ اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ گنے کی مٹھاس کو پھیلانا ہے یا جناح کے پیروکاروں کو لانا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سردار پٹیل، جواہر لال نہرو اور محمد علی جناح نے ایک ہی تعلیمی ادارے سے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور ہندوستان کی ا?زادی کے لیے جدوجہد کی۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے بھارت میں کسانوں کے خلاف متنازع قوانین منظور کیے تھے تاہم شدید احتجاج کے بعد مودی حکومت گزشتہ دنوں یہ قوانین واپس لینے پر مجبور ہوگئی ہے۔

23

اپنا تبصرہ بھیجیں