237

بریکنگ نیوز: راناثنااللہ کے سسر انتقال کرگئے۔۔۔ رانا ثناءاللہ نماز جنازہ میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے گئی یا نہیں ؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے سسر رانا یوسف لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رانا یوسف طویل عرصے سے ذیابطیس کے مرض میں مبتلا تھے۔رانا ثناءاللہ کے صدر

رانا یوسف کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ادا کی گئی۔پیرول پر رہائی نہ ملنے کی وجہ سے رانا ثناءاللہ نماز جنازہ میں شریک نہ ہو سکے۔رانا ثنا اللہ کے سسر کی نمازجنازہ میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال سمیت دیگر رہنماؤں او اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔بتایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے سسر پچھلے کئی روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔رانا ثنا اللہ کے سسر کے انتقال پر شہبازشریف کمر درد کے باعث شریک نہ ہوسکے۔ایم این اے پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے بیگم نبیلہ ثناءاللہ سے تعزیت کی۔یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کے الزام میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کیا تھا۔ یکم جولائی کو مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے رانا ثنا ء اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔اے این ایف کے ترجمان ریاض سومرو نے رانا ثنا اللہ خان گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔رانا ثناء اللہ منشیات سمگلنگ کیس میں اے این ایف کی تحویل میں ہیں۔ رانا ثناء اللہ کی گاڑیسے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی اتنی جلدی ضمانت

نہیں ہوگی۔ بیرک میں جانے کے فوراََ بعد ہی گرمی اور حبس کے باعث رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔اس موقع پر راناثناءاللہ کی اہلیہ بھی خاصی متحرک نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں