32

’’سنو مودی! تم لیڈر نہیں قاتل ہو، اگر تمہارا یہ راز بے نقاب کر دوں تو۔۔۔۔۔‘‘بلاول بھٹو نے وارننگ جاری کردی

گھانچے (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیرِ اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ سنو مودی! تم لیڈر نہیں قاتل ہو، پہلے گجرات کے اب کشمیر کے قاتل بن گئے ہو ، کشمیر سے کرفیو اٹھائو اور قیدیوں کورہا کرو ،کشمیریوں کو

جتنی طاقت سے دبائو گے وہ تمہارے خلاف اس سے زیادہ طاقت سے کھڑے ہوں گے،کشمیر کے لیے ہمیں جو کرنا پڑا ہم کریں گے، اگر ہمیں ہزار سال جنگ لڑنا پڑی تو ہم لڑیں گے، عوام میری طاقت بنیں گے تو میں خود سارے سلیکٹڈ نکال کے باہر پھینک دوں گا۔ہفتہ کو گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مودی! تم گجرات کے قاتل ہو اور اب کشمیر کے قاتل بن گئے ہو، کشمیر سے کرفیو اٹھائو، قیدیوں کو رہا کرو۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے، گجرات کے قصائی سے کہتا ہوں کہ کشمیریوں کو جتنی طاقت سے دبائو گے وہ تمہارے خلاف اس سے زیادہ طاقت سے کھڑے ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے لیے ہمیں جو کرنا پڑا ہم کریں گے، اگر ہمیں ہزار سال جنگ لڑنا پڑی تو ہم لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، ہم سب کو مل کر کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے ہیں، ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! تھوڑی شرم ہوتی ہے، نہ غربت کم ہوئی نہ بے روزگاری۔انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میری طاقت بنیں گے تو میں خود یہ سارے سلیکٹڈ نکال کے باہر پھینک

دوں گا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پورا ملک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا ہے، نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کردیا ہیاس نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جبکہ ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسے وقت میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسلط کیا گیا ہے جسے مسائل کا اندازہ ہے اور نہ حل کرنے کی صلاحیت ہے، سلیکٹڈوزیراعظم نے حکومت کے پہلے ایک سال میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے جب کہ غربت اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنی ہر حکومت میں گلگت بلتستان پر توجہ دی، ذوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور لوگوں کوسبسڈی دی، گلگت بلتستان کے لوگوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ہیں، ملک کوجب بھی دفاع کی ضرورت پڑی گلگت بلتستان کے جوان سب سے آگے رہے ہیں، آج بھی ملک کی سلامتی کیلیے جان دینے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں