50

ہم ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود کشمیر یوں کے لیے کیوں کچھ نہیں کر رہے ۔۔۔۔ وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے اصل کہانی سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (ویب ٖڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہونے کے ناطے بھارت کے ساتھ تمام معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے‘ جنگ مسائل کا حل نہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا اور عالمی برادری پاکستان کو ایک حقیقی جمہوری ریاست قرار دے رہی ہے جبکہ ہندستان کو ایک انتہاپسند ریاست قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں اور کشمیر فلیش پوائنٹ ہے ایک دن آپ کو مذاکرات کی ٹیبل پر آنا پڑے گا کیونکہ جنگ یا بدانتظامی کے ذریعے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے اور نریندر مودی حکومت نے بھارتی آئین سمیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں جو کچھ بھی کر رہا ہے اس کے لیے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی‘ اخلاقی اور سیاسی طور پر کشمیری عوام کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کتے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ امن ہو یا جنگ کر تاپور راہداری منصوبہ نومبر تک ہر صورت مکمل کر دیا جائے گا،بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہوگی ،وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کے سفیربن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ،بھارت اسرائیل سے بڑا ظالم اور دہشت گرد بن کر کشمیر یوں پر مظالم کر رہا ہے،بندوق،گولی اور کر فیو کشمیر یوں کے جذبہ کو ختم نہیں کر سکتا ،نر یندر مودی امن اور انسانیت

کا بدتر ین دشمن ہیں ،وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے آنکھیں بند کر نے کی بجائے کشمیر یوں پرہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گور نر ہائوس لاہور میں وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ونشر یات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل فلسطینی عوام پر بدترین ظلم کر رہا ہے مگروہاں انسانی حقوق کی تنظیموں اور پار لیمنٹر ین سمیت میڈیا کو جانے کی اجازت ہوتی ہے مگر نر یندر مودی کی دہشت گردی اسرائیل سے کئی گنا زیادہ ہے جس نے کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے اور وہاں کسی کو جانے کی اجازت ہے اور نہ ہی کشمیری اپنے گھر وں سے نکل سکتے ہیں۔یہ تاریخ کا بدترین ظلم اور دہشت گردی ہے جس کا اقوم امتحدہ سمیت تمام اداروں کو سخت اور فوری نوٹس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیر یوں کیساتھ کھڑا ہے اور ہر فورم پرکشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ہٹلر سے بھی زیادہ ظالم نر یندر مودی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر یں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں