بریکنگ نیوز: دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری ، پاکستان کس نمبر پر ہے ؟ بڑے کام کی اور معلوماتی خبر

لاہور ( ویب ڈ یسک ) دنیا کی سب سے طاقتور فضائی فورسز کی فہرست جاری کر دی گئی، 13ہزار398 جنگی طیاروں کے ساتھ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی فضائی طاقت ہے۔ رپورٹ کےاعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ا مریکہ 13ہزار398 جنگی طیاروں کے ساتھ دنیاکی سب سے بڑی فضائی طاقت کا حامل

ملک ہے جبکہ عرب ممالک میں مصر مختلف قسم کے 1092 جنگی طیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ترکی کے پاس 1067 جبکہ اسرائیل کے پاس 595 جنگی طیارے ہیں اور یہ اٹھارہویں بین لاقوامی فضائی طاقت ہے۔عرب ممالک میں مصر کے بعد دوسری بڑی فضائی طاقت کا مالک سعودی عرب ہے جسے 12ویں بین الاقوامی طاقت قرار دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ 1281 جنگی طیاروں کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملٹری ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے ایک خصوصی رپورٹ جاری کی ہے جس میں دنیا کی طاقتور ترین فضائی فورسز کی فہرست اور تفصیلات جاری کی ہیں۔رپورٹ میں شائع کردہ تفصیلات کے مطابق امریکہ 13ہزار398 جنگی طیاروں کے ساتھ دنیاکی سب سے بڑی فضائی طاقت کا حامل ملک ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے جو ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کے پاس کل 1281 جنگی طیارے ہیں اور یہ اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ فضائی قوت والا ملک ہے۔پاک فضائیہ کے کل اہلکاروں کی تعداد بھی 70 ہزار کے قریب ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ سے ملنے والے تین نئے ایف -16 بلاک 52 طیارے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کے بیٹرے میں شامل کرلیے گئے تھے ۔عرب ممالک میں مصر کے بعد دوسری بڑی فضائی طاقت کا مالک سعودی عرب ہے جسے 12ویں بین الاقوامی طاقت قرار دیا گیا ہے . الجزائر عرب دنیا میں تیسرے اور بین الاقوامی سطح پر 21 ویں، متحدہ عرب امارات عرب دنیا میں چوتھی اور عالمی سطح پر 22 ویں

فضائی طاقت ہے .جبکہ فہرست میں روس دوسرے نمبر پر ہے جس کے پاس4 ہزار78 جنگی طیارے ہیں۔ چین تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے جنگی طیاروں کی تعداد 3187 ہے۔ بھارت 2082 جنگی طیاروں کا مالک ہے اور دنیا بھر میں اس کا نمبر چوتھا ہے۔ جنوبی کوریا پانچویں نمبر پر ہے اور اس کے پاس 1614 طیارے ہیں۔ فرانس کے طیاروں کی تعداد 1248ہے اور وہ دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ برطانیہ کی ایئر فورس میں 811 جنگی طیارے ہیں اور وہ15ویں نمبر پر ہے۔جبکہ اگر اسلامی ممالک کی فضائی قوت کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان کے بعد مصر کے پاس مختلف قسم کے 1092 جنگی طیارے ہیں۔ ترکی کے پاس 1067 جنگی طیارے موجود ہیں۔ عرب ممالک میں مصر کے بعد دوسری بڑی فضائی طاقت کا مالک سعودی عرب ہے جسے 12ویں بین الاقوامی طاقت قرار دیا گیا ہے۔ الجزائر عرب دنیا میں تیسرے اور بین الاقوامی سطح پر 21 ویں، متحدہ عرب امارات عرب دنیا میں چوتھی اور عالمی سطح پر 22 ویں فضائی طاقت ہے۔جہاں دنیا کی طاقتور ترین فضائی فورسز کا ذکر کیا گیا ہے، وہیں ایسے ممالک کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے جو یا تو معمولی ترین فضائی طاقت کے مالک ہیں یا ان ممالک کے پاس فضائی طاقت ہے ہی نہیں۔ لائیبریا ایسا ملک ہے جس کے پاس ایک بھی جنگی طیارہ نہیں۔ مڈغاسکر کے پاس صرف 2 جنگی طیارے ہیں جبکہ جمہوریہ وسطی افریقہ 3 جنگی طیاروں کا مالک ہے۔اس رپورٹ سے پاکستانی فضائیہ پہلے سے زیادہ پر جوش نظر آئی اور فضائیہ کے ترجمان کے مطابق وہ پاک فضائیہ کو دنیا کی سب سے موثر فضائی فوج بنائیں گے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.