128

اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔۔ خواجہ آصف کے پیپلز پارٹی پر الزامات، بلاول بھٹو دراصل خاموش کیوں ہیں؟ وجہ سامنے آہی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پرخواجہ آصف کی جانب سے آصف زرداری پر الزامات پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تحفظات سے شہباز شریف کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پیغام ن لیگ کے دو اہم رہنماوں کے ذریعے بلاول شہباز ملاقات سے ایک دن پہلے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق

بلاول بھٹو زرداری نے سات اگست کو شہباز شریف سے ملاقات کی تھی ۔بلاول بھٹوزر داری نے شہباز شریف کو پیغام دیا کہ پیپلز پارٹی الزامات کے جواب کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے اتحاد کی خاطر اجتماعی مفاد میں خاموش ہیں،وقت آنے پر پیپلز پارٹی اس الزام کا جواب بھی ضرور دے گی۔ذرائع کے مطابق سینیٹ چیئرمین عدم اعتماد کے نتائج پر پیپلزپارٹی اپنی اور اپوزیشن جماعتوں کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اگر آئندہ خواجہ آصف اور دیگر رہنماوں کو الزامات سے نہ روکا گیا تو پھر پیپلز پارٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔سیاسی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے پیغام بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے ن لیگ کو دیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قائد شہباز شریف نے کہا ہے کہعظمی بخاری او ردیگر خواتین کارکنوں پر بہیمانہ تشدد فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے،کارکن ہمارے سر کا تاج اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،کارکن اپنے حوصلوں سے شہری آزادیوں اور حق گوئی کی نئی تابندہ تاریخ لکھ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور رکن اسمبلی عظمی بخاری کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔شہباز شریف نے پولیس کی بدسلوکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک اور افسوسناک عمل ہے،عظمی بخاری او ردیگر خواتین کارکنوں پر بہیمانہ تشدد فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے،کارکن ہمارے سر کا تاج اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،کارکن اپنے حوصلوں سے شہری آزادیوں اور حق گوئی کی نئی تابندہ تاریخ لکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ ماؤں بہنوں کو عزت دی اور احترام کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سیاسی ورکرزخواتین پر تشدد کیاجارہا ہے،عظمی بخاری کو ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں دی جارہی،ایک سادہ کاغذ پر جعلی رپورٹ بنا کر دینا بزدلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت سے اب سیاسی خواتین ورکرز بھی محفوظ نہیں رہی، رکن اسمبلی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ابھی تک کاروائی نہیں گئی،مسلم لیگ (ن)اس اہلکار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں