79

اہم ترین ملک کے ائیرپورٹ پر راکٹ دھماکے سے پھٹ گیا ، ایٹمی مواد کے پھیلاؤ کی اطلاعات

ماسکو(ویب ڈیسک) روس کے آرمی بیس میں راکٹ انجن دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ جمعرات کو غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی آرمی بیس میں راکٹ انجن مشقوں کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2

افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سول انجینئرز بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ایٹمی مواد کی موجودگی میں ریڈیشن پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ روسی وزارت داخلہ کے مطابق ریڈیشن کا لیول نارمل ہے، حالات کنٹرول میں ہیں خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔جس علاقے میں راکٹ پھٹا ہے اس علاقے کی کل آبادی ایک لاکھ 85 ہزار کے قریب ہے۔ روس کے آرمی بیس میں راکٹ انجن دھماکے کے حوالے سے روسی وزارت کے مطابق آرمی بیس میں راکٹ انجن دھماکے سے پھٹ گیا، مشقوں کے دوران راکٹ پھٹا، اس واقعہ میں دو افراد کے مارے گئے ہیں جبکہ 6 کے قریب شدید زخمی ہے، جن میں سول انجیئنر بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایٹمی مواد کی موجودگی میں ریڈیشن پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ روسی حکام کے مطابق ریڈیشن کا لیول نارمل ہے، حالات قابو میں ہیں۔ خطرے والی کوئی بات نہیں۔روسی میڈیا کے مطابق جس علاقے میں راکٹ پھٹا ہے اس علاقے کی کل آبادی ایک لاکھ پچاسی ہزار کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی روس میں راکٹ انجن دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ دو سال قبل امریکی خلائی راکٹ آپریشنل کمپنی اسپیس ایکس میں خلائی راکٹ کا انجن آزمائش کے دوران پھٹ گیا تھا تاہم حادثے میں کسی

قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں