60

ایک طرف پاک بھارت کشیدگی تو دوسری جانب مشہور زمانہ پائلٹ ابھی نندن کو کونسا اعزاز دیا جانیوالا ہے ؟ تازہ ترین خبر

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے پاکستان میں گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کا بڑا فوجی اعزاز ویرچکرا دیئے جانے کا امکان ہے، دیگر پانچ جنگی پائلٹس کو وائیو سینا ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بھارت میں بنگلور کے انسٹیٹیوٹ آف ایرو سپیس میڈیسن نے ابھی

نندن کو جہاز اڑانے کے لئے فٹ قرار دے دیا،بھارتی ائیر فورس کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے جہاز اڑانے سے قبل کچھ پیپر ورک کرنا ہے اس کے بعد ابھی نندن ایک شارٹ ریفریشر کورس کے بعد جلد مگ 21 دوبارہ سے اڑائیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکہ کی پالیسی میں ’’کوئی تبدیلی نہیں آئی‘‘کشمیر کے معاملے پر امریکہ کو تشویش ہے، امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ بھارت اور پاکستان براہ راست بات چیت کریں۔خاتون ترجمان نے یہ بات امریکی حکمہ خارجہ کی میڈیا بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ان سے پوچھا گیا آیا امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز، معاون وزیر خارجہ جان سلیوان اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت، زلمے خلیل زاد کے دورہ بھارت کا تعلق کشمیر کے معاملے پر کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے ہے؟ترجمان نے کہا کہ امریکی سفارتی حکام کا بھارت اور پاکستان کے ساتھ رابطہ روزانہ کی بنیاد پر رہتا ہے اور یہ کہ روایتی دورے ہیں جن کا پروگرام بہت پہلے ترتیب دیا گیا تھا۔مورگن اورٹیگس کا جواب اثبات میں تھا جب ان سے سوال کیا گیا آیا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی دوحہ میں جاری افغان امن عمل بات چیت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں کشیدگی کم ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امن

معاہدہ طے کرنے کے لیے قطر میں جاری امریکہ طالبان مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اپنے ٹوئیٹ میں ایلس ویلز نے چند روز قبل اس بات کی وضاحت کی کہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے فیصلے سے قبل بھارت نے امریکہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں