1,327

افواہوں کا خاتمہ۔۔۔۔ منشیات اسمگلنگ کیس میں بڑی پیش رفت، رانا ثناء اللہ کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور (ویب دیسک) اے این ایف حکام نے رانا ثنا اللہ کے خلاف عدالت میں چالان جمع کرا دیا۔ تفتیش میں لیگی رہنما کو قصور وار قرار دے دیا۔ چالان جمع ہونے کے بعد منشیات سمگلنگ میں گرفتار رانا ثنا اللہ کے ٹرائل کا بھی باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

اے این ایف کے جج مسعود ارشد نے ملزم کو 29 جولائی کو طلب کرلیا، اے این ایف نے لیگی رہنما کی گاڑی سے ہیروئن برآمد کی تھی، رانا ثناء اللہ سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جبکہ دوسر ی جانب رانا ثنا اللہ منشیات کیس میں اے این ایف کی حکم پر پنجاب پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے مبینہ 4 فرنٹ مینوں کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق پرویز اختر الیاس کے خلاف 13/20/65 کا مقدمہ درج ہو چکا ہے جبکہ شمو مسیح کے خلاف منشیات کا مقدمہ پہلے بھی درج ہے۔رپورٹ کے مطابق رانا اظہر کے خلاف سمن آباد اور فیکٹری ایریا فیصل آباد میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ عمران ولد دولت خان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔پنجاب پولیس نے ایم پی اے طاہر خلیل سندھو کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم پی اے طاہر خلیل سندھو کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ آر پی او فیصل آباد کی جانب سے رپورٹ تیار کر کے اے این ایف کو بھجوا دی گئی ہے۔واضح رہے لاہور کی مقامی عدالت نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کو متعقلہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد

علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثناءاللہ بیمار ہیں، ان کی صحت کے لیے گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے نشاندہی کی کہ جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے۔دوران سماعت جیل حکام نے اپنی رپورٹ جمع کرائی اور بتایا کہ رانا ثناءاللہ کو ان کی صحت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے اور انکا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل بھی کیا جا رہا ہے، رانا ثناءاللہ کی طبیعیت بالکل ٹھیک ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رانا ثناءاللہ کے وکیل کو جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گھر کا کھانا کھانے کی درخواست مسترد کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں