152

کلبھوش کیس میں پاکستان عالمی عدالت کا فیصلہ تسلیم کرے گا،ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے اور پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشتگرد کا کیس اچھا لڑا ہے اور نتیجہ بھی اچھا آئے گا عالمی عدالت کلبھوشن کیس میں جو فیصلہ کرے

گی پاکستان تسلیم کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فیصل نے جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس ہم نے اٹارنی جنرل کی قیادت میں بڑے اچھے طریقے سے لڑا اور اس کا نتیجہ بھی اچھا آئے گا کیونکہ بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن کے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے اور اب 17جولائی کو عالمی عدالت سہہ پہر 3بجے سنائے گی اور پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے کو قبول کرے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ دنیا کی بہت بڑی طاقت ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر ہیں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی پاکستان اور امریکہ کے درمیان جو بھی معاہدے آئیں گے ان کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں