77

ہم نے رشوت اور دھمکیاں دیں تو اعلیٰ عدلیہ کو مطلع کرتے اور گرفتاری کا حکم صادر کرتے، مریم نواز نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی پر سوالات اٹھا دیے‎

لا ہو ر (آ ن لا ئن) مسلم لیگ (ن) کی نا ئب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے بیا ن حلفی میں لگا ئے گئے تمام الزاما ت میں رتی برابر بھی سچائی نہیں، سازش اور ظلم کر نے والے کیو ں بھول جا

تے ہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے، پو ری ریا ست ایک شخص سے انتقام لینے پر تلی ہو ئی تھی۔ سما جی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نو از شریف کی صاحبزادی مریم نو از نے کہا کہ جج ارشد ملک کےتمام الزاما ت جھوٹے ہیں ان میں رتی برابر بھی سچائی نہیں الزاما ت میں صداقت ہو تی تو نو از شریف سے دوران مقدمہ رشوت بارے پو چھتے اعلیٰ عدلیہ کو مطلع کر تے اور بھر ی عدالت میں گرفتاری کا حکم صادر فرما تے مگر ایسا کچھ نہیں ہو ا ۔ انہو ں نے کہا کہ سازش کر نے والے کیو ں بھول جا تے ہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے سب سے بڑی اور کا میا ب تدبیر اللہ ہی کی ہے پو ری ریا ست ایک شخص سے انتقام لینے پر تلی ہو ئی تھی مگر کسی کو عزت دینا اور ذلت دینا ہے یہ فیصلے اللہ کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں