155

ایل پی جی کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 113 روپے کلو ہو گئی،اوگرا

کراچی (نیوز ڈیسک ) ایل پی جی کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 113 روپے کلو ہو گئی، اوگرا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ گھریلو سلنڈر 1399 سے کم ہو کر 1330 روپے میں فروخت ہونے لگا۔عوام کے لئے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 5

روپے کمی کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 113 روپے فی کلو ہوگئی۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1399 روپے سے کم ہو کر اب 1330 روپے ہو چکی ہے۔چئیرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں اس کی قیمت میں کمی کا ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں