28

ہندو مذہب کا نعرہ نہ لگانے پر مسلمان نوجوانوں پربہیمانہ تشدد

نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں ہندو انتہاپسند دہشتگردوں کے مسلمانوں پر مظالم جاری ہے، ریاست آسام میں ہندو مذہب کا نعرہ لگانے سیانکار پرمزید تین مسلمان نوجوانوں پربہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ہندو انتہا پسند ریاست آسام کے ایک میڈیکل

اسٹور پر آئے،اور ایک مسلمان نوجوان رقیب الحق کو تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں یہ چاروں ہندو انتہا پسند دوسرے میڈیکل اسٹور پر گئے۔اور وہاں موجود مزید دو مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہندو انتہا پسنوں نے ان مسلم نوجوانوں کو ہندو مذہبی نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا۔دوسری جانب سکھوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اورجھوٹی خبریں پھیلانیوالا آرایس ایس کا کارندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں