107

بھارتی لڑاکا طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر پائلٹ حواس باختہ ،بم گرا دیئے

نئی دہلی (این این آئی ) بھارتی فضائیہ کے فائٹر جیٹ طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، ایک انجن فیل ہونے پر پائلٹ نے پریکٹس بم اور فیلو ٹینک گرا دیئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حادثہ امبالا کے قریب پیش آیا جب بھارتی فضائیہ کے جدید جنگی

طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے حواس باختہ ہو کر پریکٹس بم اور فیلو ٹینک گرا دیئے تاہم معاملے کا علم ہونے پر طیارہ محفوظ طریقے سے امبالا میں لینڈ کر گیا۔پرندہ ٹکرانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں