113

اب میں 95 لاکھ لوں گی کیونکہ ۔۔۔۔۔ اداکار میرا نے اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ میر ا کا نیا شوشہ آئندہ سے اپنا فلمی معاوضہ 95لاکھ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے لئے دو کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گی۔ یاد رہے کہ میراشہرت کے حصول کیلئے اس قسم کی خبریں پھیلاتی رہتی ہیں۔

میرا نے کہا کہ مجھے اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے اور میں نے طویل عرصے سے اپنے معاوضے میں اضافہ بھی نہیں کیا تھا تاہم اب ہسپتال کے پراجیکٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بننے والی فلموں کا معاوضہ 95لاکھ کر دیا ہے۔ جبکہ بالی ووڈ میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2کروڑ روپے وصول کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد انسانیت کی خدمت ہے اور اسی جذبے کے تحت میں نے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ، چند ایک صاحب ثروت لوگ آگے آئے ہیں مگر اکثریت اس نیک کام میں پیچھے رہی ہے اور میں ان سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس نیک مقصد میں میرے ساتھ شامل ہوں تاکہ میری اور ان کی آخرت بہتر ہو سکے۔شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ خواب دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے سفر پر بننے والی فلم کا لندن میں پریمئر ہوا، فلم میں بین الاقوامی سیاحوں کے تاثرات اور پاکستان کے خوبصورت مقامات کو دکھایا گیا ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کا احسن اقدام اْٹھایا گیا۔ اس دوران وفد نے تصاویر بھی بنوائیں۔بین الاقوامی بلاگرز نے گلگت بلتستان اور چترال جیسے علاقوں کے دلکش مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے حسین فلم بنا ڈالی جسکا پریمئیر سنٹرل لندن میں ہوا۔تنظیم کے ڈائریکٹر ذیشان شاہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کو بہت پذیرائی ملی، آئندہ سالوں میں مزید ایسے دوروں کا بندوبست کرائیں گے۔ پاکستان آنے والیغیر ملکی سیاحوں نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا بھرکے سیاحوں کو پاکستان کے حسن سے روشناس کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں