49

فریال تالپور کے گرفتار ہوتے ہی کس کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا؟ جانیئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد حادثاتی چیئرمین کے تقریر نویس کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں مراد سعید نے کہا کہ پرچی والے حادثی چیئرمین کی گفتگو اور بیانیہ

دونوںہی کنفیوز ہیں، نیب پھوپھی کو گرفتار کرتا ہے لیکن حادثاتی چیئرمین بجٹ پر تبصرے کرتا ہے۔ فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد بلاول کے تقریر نویس کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ بلاول کو جو تقریر بجٹ کیلئے یاد کرائی گئی تھی وہ انہوں نے پھوپھو کی گرفتاری پر کردی ہے، بجٹ کیلئے اب نئی تقریر لکھنا پڑے گی۔مراد سعید نے واضح کیا کہ فریال بی بی کو کسی سیاسی مقدمے پر گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ انہیں انکل نواز شریف کے دور میں بنائے گئے مقدمے پر حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر کے نیب ٹیم کے حوالے کر دیا تھا اور آج نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد میں واقع دو سرکاری ہسپتالوں سے رابطہ کر کے ڈاکٹرز کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ان کا طبی معائنہ کرے گی اور کل انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات تک نیب نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ فریال تالپور کو گرفتار کر کے نیب راولپنڈی کی عمارت میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ زرداری ہاﺅس کو سب جیل قرار دے کر انہیں وہاں پر رکھا جائے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے زرداری ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور فریال تالپور کو وہیں پر رکھا جائے اور تفتیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں