15

’’ کہیں کھانے میں کچھ ملا تو نہیں ۔۔۔؟؟‘‘ آصف زرداری جیل میں گزارے وقت کے حوالے سے تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی ہارون الرشید نے آصف علی زرداری کی جیل میں گزاری جانے والے وقت سے متعلق بتا دیا ۔معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری صاحب کو جیل میں اے سی کی سہولت مہیا ہے۔انہیں کھانا گھر سے منگوانے کی بھی سہولت دی گئی ہے

تاہم ابھی کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔آصف زرداری بھنڈی کھاتے ہیں جب کہ آصف علی زرداری کی بہن دال کھاتی ہیں۔آصف زرداری ویسے تو پریشان ہیں لیکن ہنسنے کی ایسی پریکٹس کی ہوئی ہے کہ جب بھی کوئی سامنے آئے تو ہنسنے لگ جاتے ہیں اور ایسے ہنستے ہیں کہ سارے دانت نظر آتے ہیں۔جیل میں دوائیاں بھی خوب کھا رہے ہیں۔ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کھانا بہت مشکل سے نگلتے ہیں انہیں شک ہوتا ہے کہ کھانا ٹھیک بھی ہے یا نہیں۔ہارون الرشید کا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی جیل میں گزاری جانے والی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کو جیل میں دیر سے نیند آئی۔حمزہ شہباز کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے پر چار چار ٹفن جیل پہنچائے گئے۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے کمرے میں اے سی نہیں ہے جس وجہ سے انہیں شدید گرمی بھی لگ رہی ہے۔ حمزہ شہباز کا اچھا کمرہ تو دیا گیا اور کھانا منگوانے کی بھی اجازت دی گئی تاہم اے سی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گرمی لگتی ہے۔ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو جیل میں دیا جانے والا پانی پاکستانی نہیں ہے۔حمزہ شہباز شریف امپورٹڈ پانی پیتے ہیں۔جس پر پروگرام میں موجود دفاعی تجزیہ نگار ظفر ہلالی کا کہنا تھا کہ کہیں وہ روس سے آیا “پیلا پانی” تو نہیں۔جس پر ہارون الرشید نے کہا کہ ایسا نہیں ہے وہ سفید رنگ کا پانی ہے۔جیل میں موجود شخص نے کہا کہ مجھے اس پانی سے متعلق نہیں پتہ کیونکہ مجھے صرف پاکستانی برانڈز کا پتہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں