56

پاکستان کا وہ واحد سیاستدان جس نے ’ بیت اللہ شریف ‘ میں اعتکاف پر بیٹھنے کی سعادت حاصل کر لی ، یہ کون ہیں؟

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سعودی عرب سے واپس وطن پہنچ گئے ۔ اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اتوار کی صبح حجاز مقدس سے واپس پاکستان پہنچے ۔ہوائی اڈے پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں نذیر احمد جنجوعہ ،ْ مولانا عبد الجلیل

نقشبندی ،ْ سید عزیر حامد ،ْ طارق رضا ،ْ ملک عبدالعزیز اور عطا الرحمان نے ان کا استقبال کیااور عمرے کی مبارک بادد ی۔واضح رہے کہ سراج الحق نے اپنے دورے کے دوران بیت اللہ شریف میں رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل کی۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 16 جون سے لاہور سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست مدینہ کی مخالف سمت میں جا رہی ہےاور قوم کو امن دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت کا قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا خط لکھنا آئینی لحاظ سے درست نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ملتوی کرنےکے لیے خط لکھے، حکومت کا گراف نیچے گر رہا ہے، اس لیے وہ الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔اس سے قبل مدینہ منورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ خواتین کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے۔انہوں نے خواتین سے مخاطب ہوتے کہا کہ وہ عملی میدان میں آگے بڑھیں اور معاشرے میں اہم کردار ادا کریں، بیرون ملک پاکستانی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں