67

شاہی خاندان کا نومولود کس پر گیا؟ فیصلہ ایک ماہ بعد

لندن(ویب ڈیسک) شاہی جوڑے پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے دیگر اہم شخصیات کے برعکس چند روز بعد ہی اپنے نومولود بیٹے کی جھلک میڈیا کو دکھا دی ہے۔شاہی جوڑے نے محل میں ایک مختصر کانفرنس کی ہے جس میں پرنس ہیری نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔

میگھن مارکل نے کہا کہ میرے پاس دنیا کے دو بہترین تحفے(شوہر اور بیٹا) ہیں اور میں ان کے ساتھ بہت خوش ہوں۔شہزادی کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا بہت پر سکون اور خوش مزاج ہے۔بچے کی شکل کس سے ملتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں ہیری نے کہا کہ فی الحال تو اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ شاہی خاندان کا نومولود کس پر گیا ہے۔ ایک ماہ بعد ہی پتا چل سکے جب بچے کے نقوش مزید نمایاں ہوجائیں گے۔شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں دو روز قبل بیٹے کی ولادت ہوئی تھی لیکن بچے کے نام کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا جارہا۔ بیٹے کی پیدائش کی اطلاع انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی گئی تھی۔برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی گزشتہ سال مئی میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ڈیوک اورڈچس آف سسکس کے القابات دیے گئے تھے۔شاہی خاندان نے نومولود کے نام کا اعلان تو نہیں کیا لیکن میڈیا میں لڑکے کو ’بی بی سسکس‘ کے نام سے لکھا اور پڑھا جارہا ہے، یاد رہے کہ شہزادی کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا بہت پر سکون اور خوش مزاج ہے۔بچے کی شکل کس سے ملتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں ہیری نے کہا کہ فی الحال تو اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ شاہی خاندان کا نومولود کس پر گیا ہے۔ ایک ماہ بعد ہی پتا چل سکے جب بچے کے نقوش مزید نمایاں ہوجائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں