84

شاہ سلمان کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان نے ایسا کام کردیا کہ سعودی بادشاہ کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

ریاض (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شا ہ سلمان سے ملاقات کے دوران بات مکمل ہونے سے پہلے چلتے بنے،وزیراعظم کا طرز عمل دیکھ کر سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعید حامد فلکی نامی شخص نے ایک ویڈیو

شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا سے ملاقات کے موقع پر مصا فحہ کرتے ہوئے کچھ بات کرتے ہیں ،شاہ سلمان کا مترجم ابھی سعودی بادشاہ کو عمران خان کی بات کا ترجمہ کر کے بتا ہی رہے ہوتا ہے ،اتنی ہی دیر میں عمران خان وہاں سے چلے جاتے ہیں ۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سعید حامد فلکی نے کہا کہ سفارتی آداب سے مکمل نابلد وزیر اعظم۔ اس سے پہلے کے مترجم سعودی بادشاہ کو ترجمہ کر کے بتاتے اور بادشاہ بات مکمل کرتے۔ بھائی صاحب اپنی بات کر کے چل پڑے۔ سفارتی آداب سے مکمل نابلد وزیر اعظم ۔ اس سے پہلے کے مترجم سعودی بادشاہ کو ترجمہ کر کے بتاتے اور بادشاہ بات مکمل کرتے ۔ بھائی صاحب اپنی بات کر کے چل پڑے ۔ #OICMakkahSummit واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب ہیں جہاں انہوں نے پہلے روز روضہ رسول پر حاضری دی اور عمرہ کیا جس کے بعد وزیراعظم نے مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی اور آو آئی سی کے اہم اجلاس میں بھی شرکت کی ۔او آئی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں