59

ویرات کوہلی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف مگر۔۔۔۔۔ایسے میں ان کی بیوی انوشکا شرما کس خوفناک مرض میں مبتلا ہوگئیں؟ جانیے

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ان دنوں ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن ایسے میں ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما کمر کی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما

بلجنگ ڈسک کی بیماری میں مبتلا ہیں ،تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ان دنوں ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن ایسے میں ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما کمر کی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما بلجنگ ڈسک کی بیماری میں مبتلا ہیں ، اس بیماری کے باعث مریض کی کمر میں درد ہوتا ہے۔چونکہ یہ ریڑھ ہڈی کا معاملہ ہے اس لیے انوشکا شرما فزیو تھراپسٹ سے علاج کرارہی ہیں۔ منگل کے روز انوشکا شرما کی فزیو تھراپسٹ کے پاس جانے کی تصویر منظر عام پر آئی جو بدھ کے اخبارات کی زینت بنی۔ انوشکا شرما کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے اس بیماری میں مبتلا ہیں کیونکہ انہوں نے دسمبر 2018 کے بعد سے اب تک کسی فلم میں کام نہیں کیا ۔ ان کی آخری فلم شاہ رخ خان کے مد مقابل ’ زیرو‘ تھی جو باکس آفس پر زیرو ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں