113

شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں : پاکستان کے معروف اداکار کے بھائی نے خودکشی کر لی۔۔۔ وجہ انتہائی افسوسناک

جیکب آباد (ویب ڈیسک) ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کر لی۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود قصبہ مدد پور میں نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی سہیل خان کھوسہ نے خود کو کمرے میں بند کر

کے خود پر گن کا فائر کر کے خودکشی کرلی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نکالا اور لاش کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی۔ حدود قصبہ مدد پور کی پولیس کے مطابق سہیل خان کھوسہ نے جائیداد کے تنازعے پر خود کشی کی ہے۔ خودکشی کے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں