56

بڑی خبر : مراد سعید نے تمام وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔ عوام کو ایسا سرپرائز دے دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر”ہم سفر” ایپ کا نیا ورژن لانچ کر دیا گیا، سفری سہولتوں کے لئے بنائی گئی ایپلی کیشن آئی اوایس آپریٹنگ سسٹم پرمتعارف کرایا گیا ہے ، ایپ کے ذریعے سفر سے پہلے بارش، دھند، ٹریفک صورتحال معلوم کی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹرویزاور ہائی ویز پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر آگئی ، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر “ہم سفر” ایپ کا نیا ورژن لانچ کر دیا گیا۔ سفری سہولتوں کے لئے بنائی گئی ایپلی کیشن کو آئی اوایس آپریٹنگ سسٹم پر متعارف کرایا گیا ہے ، انٹیلی جینٹ انٹرفیس وائس سسٹم پر مشتمل ایپ اب آئی فون یوزرز کودستیاب ہوگی ، اس سےپہلےایپلی کیشن صرف اینڈرائڈصارفین ہی استعمال کر سکتے تھے۔ موبائل صارفین ایمرجنسی میں موٹر وے کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ ایپ مسافر کا ہنگامی پیغام فوری طور پر کنٹرول روم تک ٹرانسمٹ کرتی ہے، جس سے موٹر وے پر موجودامدادی ٹیمیں مسافروں کی بروقت مدد کر رہی ہیں۔ ایپ کے ذریعے امدادی ٹیم کی روانگی اور موجودہ لوکیشن مسافر براہ راست مانیٹر کر سکتا ہے جبکہ سفر سے پہلے بارش، دھند، ٹریفک کی صورتحال معلوم کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے نومبر 2018 میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) اور موٹر وے پولیس کی جانب سے موبائل ایپلی کیشن ہمسفر کا آغاز کیا گیا تھا۔ وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے ہمسفر ایپ کا اجرا کیا گیا ، دوران سفر مسافروں کو ہر ممکن سہولت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا روڈ نیٹ بڑھانے اور محفوظ کرنے سے کاروباری مواقع بڑھتے ہیں، ہمارا مقصد لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں