115

میں خود کو اس سے الگ نہیں کر سکتی، میرا پہلا پیار۔۔۔ معروف اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ دیداد نے کہا ہے کہ میرا پہلا پیار شوبز ہے اور میں خود کو اس سے کسی طور پر بھی الگ نہیں کر سکتی ،سونیا ادریس سے دیدار بننے تک کے سفر میں والدہ اور بڑی بہن نے بڑا ساتھ دیا ۔ ایک انٹر ویو میں دیدار نے کہا

کہ میں شوبز نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن میری بڑی بہن نے مجھے آمادہ کیا ۔ بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ میں نے اسٹیج سے پہلے ٹی وی پر کام کیا اور اس کے ساتھ ساتھ بیوٹی سیلون بھی چلایا ۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی اداکار کی پہچان اس کے پرستاروں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اور ہم انہی کی وجہ سے سٹارز بنتے ہیں لیکن بعض اوقات آپ کا شاہ رخ طرز کے پرستاروںسے پالا پڑتا ہے اور مجھے ان سے خوف بھی آتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں ایک مرتبہ پرستار نے آواز دی اور کہا کہ میری طرف دیکھو نہیں تو گیلری سے نیچے کود جائوں گا ۔ تھوڑی تاخیر ہونے پر وہ پرستار سچ مچ نیچے کود گیا۔ دیدار نے کہا کہ میری شادی بھی میرے ایک پرستار سے ہوئی ہے جو میرا ہر ڈرامہ دیکھنے کیلئے آتا تھا ۔ جب فون پر گفتگو ہوئی تو اس نے سلام کے بعد مجھ سے شادی کرو گی اور ہم دونوں ایک ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں