462

اسد عمرکے بعد ایک بڑااستعفیٰ: مشکل وقت میں قریبی ساتھی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، عمران خان کو زبردست دھچکا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں ہارون شریف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ جس کی انھوں نے تصدیق بھی کر دی،

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ، خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہارون شریف کو چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کیا تھا، نجی ٹی وی سے گفتگو میں ہارون شریف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھاردے گا.اور اب اس استعفے کی خبر آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں