32

نواز شریف کی لاڈو رانی مریم نواز نے قومی خزانے کا کتنا کباڑہ کیا ۔۔۔؟ اعداد وشمار آپ کے ہوش اڑا دیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)لیگی دورمیں پرائم منسٹریوتھ پروگرام میں مبینہ خورد برد کے معاملے پر حکومت نے انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کے ترجمان نعیم الحق نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67ارب روپے ضائع کئے ، خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی ،

مکمل آڈٹ کرایا جائے گا ،انکوائری کرانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نعیم الحق کے ٹویٹ پر کہاکہ عمران صاحب اپنے خوف کا اظہارنعیم الحق کی زبانی کیوں کرا رہے ہیں، مریم نواز سلیکٹڈوزیراعظم کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،عمران خان! آپ مریم نواز کے سائے سے بھی ڈرتے ہیں، کبھی الیکشن کمیشن کے چکر،کبھی انکوائری شروع،اب حکومت کے 2 درجن کرائے کے ترجمانوں کومریم نوازسے متعلق بیان بازی کاکام سونپ دیا۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ( ن ) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی، پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان،عمران خان کام کو سمجھتے ہیں نہ ہی جانتے ہیں ،عمران کند ذہن کے مالک ہیں۔ حمزہ شہباز نے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،تبدیلی ہر روز قوم کی چیخیں نکلوا رہی ہے،ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب کو شاباش اور علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو نئی ایمنسٹی اسکیم پر مبارکباد پیش کرتی ہوں،عمران خان اپنی باجی اور بچوں کی جائیداد حلال کرانے کیلئے ایمنسٹی لائے،علیمہ باجی کو سلائی مشینوں اور جہانگیر ترین کو مالی اور باورچیوں سے کمائی ہوئی غیرقانونی جائیداد کو

قانونی کرنے کا ایک اور موقع دے دیا گیا۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے جبکہ حکومتی ترجمان ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ،ملک انوکھے لاڈلے کے حوالے کر دیا گیا جس نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی ،ملک چلانا انوکھے لاڈلوں کے بس کی بات نہیں۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پاکستان واپسی میں تاخیر سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ چند طبی رپورٹس آنا باقی ہیں، توقع ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان پہنچ جاؤں گا،انہوں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب جانتے تھے کہ وزیراعظم عمران خان کند ذہن کے مالک ہیں، نہ کام کو سمجھتے نہ جانتے ہیں، بدقسمتی سے عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بھی بہت بولتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ان سے زیادہ جھوٹا وزیراعظم میں نہیں دیکھا، دیار غیر میں جا کر پاکستان کے متعلق ایسا پروپیگنڈہ کیا کہ پورے معاشی ماحول کو تباہ کردیا، پہلے ایمنسٹی کے خلاف تھے اب خود متعارف کرادی، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا دعویٰ کرنے والوں نے آج ان ہی کے بندوں کو اہم پوزیشنز پر تعینات کردیا، آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی، پاکستان، آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ عمران نیازی اب ہم آپ کا عوام پر ظلم برداشت نہیں کر سکتے ، اب آپ کو جانا ہو گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں