27

اب ہو گا دمادم مست قلند : حکومت کیخلاف احتجاج ۔۔۔ طلال چوہدری بھی میدان میں آگئے، دبنگ اعلان کر ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہ اہے کہ حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ عید تک ہوجائے ہوجائے گا ۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ نااہل اور نالائق لوگوں کو جتنا موقع دیں گے،

اتنی تباہی آئےگی، حکومت کےخلاف تحریک چلانےکا فیصلہ عید تک ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف میں ہم بھی گئے تھے،سٹیٹ بینک کی کنجی اسے تھمائی نہیں، پاکستان میں جی ڈی پی 6 سے2 فیصد پر کیسے آگئی،وجہ ان کی نالائقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت دو پاکستان نظر آرہے ہیں ، غریب آدمی کیلئے آئی ایم ایف اور امیر کیلئے ایمنسٹی سکیم ہے ،70سال میں بہت کچھ ہوا، لیکن اس طرح کی نالائقی کبھی نہیں دیکھی گئی ۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو بیروزگاری ، ایمنسٹی اسکیم اور مہنگائی پر حکومت کے خلاف احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نواز شریف سے مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ،خواجہ آصف، پرویز رشید، رانا تنویر، طلال چوہدری، سائرہ افضل تارڑ اور عباس آفریدی نے ملاقات کی۔ حمزہ شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی نواز شریف سے الگ ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا کہ کہ الحمداللہ ٹھیک ہوں اور روزے بھی اچھے جارہے ہیں۔نوازشریف نے جیل واپسی پر ریلی پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ۔پارٹی رہنماوں نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملکی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو عوام رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور ہمیں عوام کی آواز بننا ہے، اخبارات میں مہنگائی اور ڈالر کی اڑان کا پڑھ کر بہت پریشان ہوتا ہوں،

آئی ایم ایف پیکیج کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے تھا، کسان اس مہنگائی میں پس چکا ہے، پیٹرول ،ڈیزل اور کھاد کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، حکومت نے عوام کے ساتھ جو رویہ اپنایاہے وہ کسی صورت قبول نہیں، مسلم لیگ (ن) اب مہنگائی پر مزید خاموش نہیں رہے گی۔نواز شریف نے پارٹی کو احتجاج کی اجازت بھی دے دی ہے۔ نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کے خلاف لائحہ عمل بنائیں، شاہد خاقان عباسی مرکزی اور صوبوں میں پارٹی میٹنگز بلائیں گے۔ نواز شریف نے پارٹی کو عید کے بعد حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ایمنسٹی سکیم کو برا کہنے والے اب کس منہ سے سکیم لائے ہیں۔ ہم نے ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھا اور ملک میں ترقی کا پہیہ چلایا۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوازشریف گرتی معیشت کے بارے میں بہت فکرمند ہیں۔ نوازشریف کہتے ہیںکہ مسلم لیگ ن کو عوامی جذبات کی ترجمانی کرنی چاہئے۔ مریم نواز نے ڈالر کی قیمت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی کو نئے پاکستان کے بارے میں غلط فہمی نہ رہے۔ نوازشریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس 20 مئی کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوگی۔مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہر چیز وہی کمی صرف ایک نواز شریف: ظالمو کیا کر دیا ملک کے ساتھ :کیا شخص ہے نواز شریف ، سرتوڑ مشکلات اور اتنا کچھ سہنے کے باوجود کیا کچھ بنا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں