44

صبح صبح بڑی خبر : وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے غریب عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے ریونیوحماد اظہر نے کہاہے کہ غریب طبقے کو بجلی اور گیس کے بلوں میں تحفظ دیں گے،آئی ایم ایف کی طرف سے ڈالر کی قیمت کیلئے کوئی ہدایت نہیں دی گئی ۔ نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے

حماد اظہرنے کہا پوری دنیا میں بے نامی اکاﺅنٹس سے متعلق اس طرح کی سکیمیں دی جاتی ہیں، دوسرا آپشن یہ تھا کہ بے نامی اکاﺅنٹس والوں کو ایک موقع دیا جاتا اور یہ رقم معیشت میں آتی ، دو آپشن تھے کہ یا تو بے نامی اکاونٹس والوں کیخلاف کارروائی کرکے گرفتار کرتے ،جولائی سے مارچ تک زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ 12 ارب روپے کرپشن کے اعدادوشمار نیب کے ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانا چاہتے ہیں، ہماری ایمنسٹی سکیم پچھلی سکیموں سے مختلف ہے،لوٹے ہوئے پیسے کے لئے موقع نہیں دے رہے ہیں، لوگوں کو موقع دے رہے ہیں تاکہ وہ بعد میں شکایت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم بے نا می اکاو نٹس کی وجہ سے لارہے ہیں، ایمنسٹی سکیم پیسے کمانے کے لئے نہیں لارہے ہیں،عارضی طور پر تالیاں بجوانے کیلئے معیشت سے متعلق فیصلے نہیں کریں گے،غریب طبقے کو بجلی اور گیس کے بلوں میں تحفظ دیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف نے ڈالرکی قیمت کے لئے کوئی ہدف نہیں دیا،آئی ایم ایف کی شرائط نہیں ہوتیں ،صرف ٹارگٹ ہوتے ہیں، کابینہ کےاجلاس میں روپے کی قدرمیں کمی پرکوئی بات نہیں ہوئی،آئی ایم ایف کی طرف سے ڈالر کی قیمت کیلئے کوئی ہدایت نہیں دی گئی ۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے تمام جعلی اکاؤنٹس کے اندراج اور بدعنوانی کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمملک برائے ریونیو نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کا بنیادی مقصد تمام غیر قانونی اکاؤنٹس کو دستاویزی شکل دینا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی یہ اسکیم سابق حکومتوں کی اسکیموں سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے موجودہ حکومت غیر قانونی اکاؤنٹس رکھنے والوں کو اندراج کا ایک موقع فراہم کررہی ہے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائی گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، ماضی کی حکومتیں جو کرکے گئیں اس کے اثرات ہم بھگت رہے ہیں، مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی۔ حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نے معیشت سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کیے، ن لیگ کی حکومت کو موجودہ خساروں کا سامنا نہیں تھا، مہنگائی میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی سے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں