28

ورلڈ کپ سے قبل ہی انگلینڈ کو زوردار دھچکہ: آئی سی سی نے کپتان این مورگن پر پابندی لگا دی ۔۔ کروڑوں دل چکنا چور

لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلش کپتان این مورگن پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں ایک میچ کے لیے معطل بھی کر دیا۔آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن کے مطابق این مورگن اور انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں

پر پابندی پاکستان کے خلاف میچ میں دو اوورز مقررہ وقت سے تاخیر سے کرانے پر عائد کی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلو اوور ریٹ کے باعث انگلش کپتان این مورگن پر میچ فیس کا 40 فیصد جب کہ دیگر کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے انگلش کپتان این مورگن کو پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے معطل بھی کر دیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے باعث انگلش کپتان پاکستان کے خلاف نوٹنگھم میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔این مورگن 12 ماہ کے دوران دوسری بار آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔اس سے قبل رواں برس فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں بھی این مورگن سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے تھے، یاد رہے کہ تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بولرز نے بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ پر پانی پھیردیا اور 359 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع بھی نہ کرسکے۔انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 359 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے یعنی اب سیریز میں انگلینڈ کو شکست نہیں ہوسکتی، اگر پاکستان اگلے دونوں میچ جیتا تو سیریز 2-2 سے برابر ہوگی جبکہ انگلینڈ کو

سیریز نام کرنے کیلئے صرف ایک فتح درکار ہوگی۔برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے اوپنر امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں فخر زمان 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم بھی 15 رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد حارث سہیل اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم حارث سہیل 41 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد پانچویں نمبر پر کھیلنے آئے اور 27 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد آصف علی اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔ امام الحق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی چھٹی سنچری بنائی، انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 14 چوکے لگائے جب کہ آصف علی نے بھی 40 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ امام الحق نے کیریئر کا کی سب سے بہترین اننگز کھیلی اور 151 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آصف علی 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور اب یہ خبر آئی ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلش کپتان این مورگن پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں ایک میچ کے لیے معطل بھی کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں